ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے میوزیولوجی شعبہ میں ”عالمی یومِ عجائب گھر“ کا انعقاد

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے میوزیولوجی شعبہ میں ”عالمی یومِ عجائب گھر“ کا انعقاد

Thu, 18 May 2017 22:30:52    S.O. News Service

لی گڑھ18مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) 18/مئی  عالمی کاؤنسل آف میوزیم(آئی سی او ایم) کی اپیل پر دنیا میں ہر سال18/مئی کوعالمی یومِ عجائب گھر منایاجاتاہے جس کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے میوزیولوجی شعبہ میں آج”عالمی یومِ عجائب گھر“ کا انعقاد کیا گیا۔اس سال اس یوم کو”عجائب گھر اور یک طرفہ تاریخ“ کے طور پر منعقد کیاگیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے میوزیولوجی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد عرفان نے اس یوم کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یہ یوم1977میں منایا گیا اور تب سے ہر سال یہ یوم مختلف موضوعات پر منعقد کیا جاتا ہے۔فیکلٹی آف لائف سائنسیز کے سابق ڈین اور میوزیولوجی شعبہ کے سینئر پروفیسر سید آصف اختر نقوی نے اس سال کے یومِ عجائب گھر کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دنیا بھر میں ہونے والی سماجی برائیوں کو میوزیم کے توسط سے سماج کو اس کی صحیح تصویر کے طور پر پیش کرنے کی ضرورت پر خصوصی طور پر زور دیا۔انہوں نے خصوصی طور پر امرتسر میں مجوزہ ”تقسیم کا عجائب گھر“ موضوع پر عجائب گھر برادری سے اپیل کی کہ اس تعلق سے وہ تقسیم کے ہر پہلو کو اجاگر کریں اور کسی ایک پہلوکو پیش کرنے سے گریز کریں۔اس موقعہ پر سابق ڈین اور معروف ماہرِ ماحولیات پروفیسر ایچ ایس اے یحییٰ،معروف موسیقاراور شاعر مسٹر جانی فاسٹر، پروفیسر عبدالرحیم کے، مسٹر عزیز سلیم حسن، مسٹر دانش محمود اور موسیٰ ڈکری میوزیم اور میوزیولوجی شعبہ کے سبھی ملازمین موجود تھے۔آخر میں شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد عرفان نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ یہ یوم ہر سال منعقد کیا جائے گا۔
 


Share: